ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لبنانی فوجیوں پر پانچ خودکش بمباروں کے حملے

لبنانی فوجیوں پر پانچ خودکش بمباروں کے حملے

Sat, 01 Jul 2017 15:15:29    S.O. News Service

بیروت،30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شامی مہاجرین کے دو کیمپوں پر چھاپے مارنے والے لبنانی فوجیوں پر پانچ خودکش بمباروں نے حملے کیے ہیں۔ لبنانی فوج کے مطابق چار حملے ایک کیمپ میں اور ایک حملہ دوسرے مہاجر کیمپ میں فوجیوں کے داخل ہونے پر کیا گیا۔ مہاجرین کے یہ کیمپ شمال مشرق میں واقع اہم سرحدی قصبے عرسال میں قائم ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم سات فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ لبنانی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک چھٹے حملہ آور نے فوجی دستے پر ایک دستی بم بھی پھینکا۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پانچ خودکش حملہ آوروں کے بارودی جیکٹوں کے اڑانے سے اتنا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جتنا حملہ آوروں کو توقع تھی۔


Share: